367 |
الجھاؤ و سلجھاؤ |
جھاڑی نے سرو کے بلند ہوتے پودے سے کہا تو ہر روز بلند ہوتا جا رہا ہے, بلندی مت اختیار کر کیونکہ اس سے غرور پیدا ہوتا ہے, میری طرح پھیلاؤ اختیار کر. سرو نے جواب دیا چونکہ میں نے اپنے آپ کو کانٹوں کے الجھاؤ سے پاک کر لیا ہے اس لیے زمین سے نکلتے ہی بلندی پکڑ لیتا ہوں