123 |
قدردان |
نادان لوگوں نے میری آزمائش کا مذاق اڑایا ہے مگر اسی آزمائش پر میں نے اللہ کو بہت بڑا قدردان پایا ہے منزل پر پہنچنے کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے اگر راہِ منزل کو خدا نے کٹھن و پُر پیچ بنایا ہے صبر کرنے والوں سے اللہ محبت کرتا ہے کہ اپنے خلیل کو اس نے بہت خوب آزمایا ہے