277 |
قرآن الکریم |
جب سے قرآن الکریم سے میں وابستہ ہوا ہوں اس کتاب لاریب کی بدولت تدبر سے آراستہ ہوا ہوں خود پر آنے والی آزمائشوں کے دوران میں جب بھی شکستہ ہوا ہوں تو اسی کلام سے میں امید سے پیوستہ ہوا ہوں قرآن کو پڑھ کر جب سے باطل سے آگاہ ہوا ہوں اس کو مٹا دینے پر ہر دم کمر بستہ ہوا ہوں