330 |
متقی و لغوی |
میں نے بھنبھنانے والی مکھی پر غور کیا تو اس کی اڑان ٹیڑھی اور غیرضروری تھی پھر میں نے شہد بنانے والی مکھی پر غور کیا تو اس کی اڑان سیدھی اور باشعوری تھی اسی طرح میں نے عاصی نافرمان پر غور کیا تو اس کی زبان لغویت سے بھری ہوئی تھی پھر میں نے متّقی انسان پر غور کیا تو اس کی زبان حکمت سے بھری ہوئی تھی