47 |
خبر و نظر |
عقل والوں کو کتاب اللہ صرف خبر دیتی ہے مگر عشاق کو وہی کتاب نظر دیتی ہے عقل کے لیے گردشِ ایام محض معمول کی ایک ترتیب ہے مگر قوتِ عشق شبِ ظلمت کے بعد پیامِ سحر دیتی ہے مجاز کے ہزاروں رنگ و روپ بھی اکتاہٹ کا باعث بنتے ہیں مگر اسکے برعکس ایک حقیقت بھی اطمینان کا ثمر دیتی ہے